مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے علاقے بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں کل ، رات گئے نامعلوم افراد کی جانب سے ایک پولیس چوکی پر راکٹ کے حملے میں دو پولیس اہلکارہلاک اور 3 زخمی ہوئے ہیں۔ حملے میں چوکی کی عمارت اور ایک بکترگاڑی بھی تباہ ہوئی ہے۔ اس سے قبل شام دھماکے اور فائرنگ کے واقعے میں 2 افراد ہلاک اور7 افراد زخمی ہوئے تھے۔ اس دھماکے اور فائرنگ کی ذمہ داری بلوچ پبلیکن آرمی نے قبول کی تھی۔
آپ کا تبصرہ